پاکستان
Trending

پاک فوج کی سٹرائیک صلاحیت مزید بہتر بنانے پر پیش رفت،فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج میزائل کا تجربہ کامیاب

 

راولپنڈی: پاک فوج نے فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج (ER) میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید نیویگیشن سسٹم اور جدید ترین ایویانکس سے لیس ہے، جس کی مدد سے یہ اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ٹو میزائل کی ایک نمایاں خصوصیت دورانِ پرواز اپنی سمت اور راستہ تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے، جو دشمن کے میزائل دفاعی نظام سے بچ نکلنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج میزائل کے کامیاب تجربے سے پاک فوج کی دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
اس موقع پر صدرِ مملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسزوفیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button