پاکستان
Trending

پاکستان اور برازیل کا دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

 

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف سے برازیلین مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل ریناٹو روڈریگز نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت دفاع کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برازیل کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے امکانات زیر غور آئے۔

ملاقات کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے اور دفاعی شعبے میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں جانب سے پاکستان اور برازیل کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button