پاکستان
Trending

عوامی خدمت میں ایک دن کی کوتاہی بھی گوارا نہیں، گورننس میں بہتری نہ آئے تو دن ضائع لگتا ہے:وزیر اعلی پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزارتِ اعلیٰ کا منصب پھولوں کی سیج نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، جس کا بنیادی مقصد عوامی خدمت اور حکومتی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

سندھ کے انتظامی سروس کے افسران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو حکومت چلانا آسان کام لگتا ہے، لیکن عوامی مسائل کا حل اور بہتر گورننس یقینی بنانے کے لیے مسلسل محنت اور بھرپور توجہ درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود وہ روزانہ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ گھر سے نکلتی ہیں اور ان کی کوئی میٹنگ تاخیر کا شکار نہیں ہوتی۔ روزمرہ کے سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران بھی وہ ایک منٹ عوامی خدمت سے دور نہیں رہتیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جس دن گورننس میں کوئی بہتری نہ آئے تو انہیں محسوس ہوتا ہے کہ دن ضائع ہوگیا۔ ان کے مطابق عوامی فلاح و بہبود، مسائل کا حل اور حکومتی نظام کی بہتری ان کی بنیادی ترجیحات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button