اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق شریک ہوئے۔
عشائیے میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ سید عامر رضا نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور مالدیپ کی خاتونِ اول ساجدہ محمد کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔
صدرِ مملکت کی جانب سے مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں عشائیہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط اور باہمی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔




