راولپنڈی: سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک افواج نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک افواج نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔
پاک افواج نے جنرل عبدالوحید کاکڑ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قائدانہ کردار اور ملک کے لیے انجام دی جانے والی عسکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔




