پاکستان
Trending

افغان فورسز کی انگور اڈہ میں گولہ باری، ایک شہری شہید، پانچ زخمی؛ پاک فوج کا منہ توڑ جواب

 

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق افغان فورسز کی گولہ باری کے دوران ایک گولہ شہری گھر پر آ گرا، جس سے گھر میں موجود افراد متاثر ہوئے۔ افسوسناک واقعے میں ایک شہری جان کی بازی ہار گیا جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد پاک فوج کی جانب سے مبینہ افغان جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button