پاکستان
Trending

کچھی اور وڈھ میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشنز، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

 

راولپنڈی : بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں سکیورٹی فورسز نے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ضلع کچھی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کے بعد سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ اس دوران سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع وڈھ میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کا راستہ روک لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 9 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button