پاکستان
Trending

پاکستان سنگاپور اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، 60 سالہ سفارتی تعلقات اہم سنگِ میل ہیں: وزیراعظم

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سنگاپور کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سنگاپور کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے، جبکہ آسیان کے ساتھ روابط بھی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔

شہباز شریف نے سنگاپور کی معاشی ترقی اور جدت کے شعبوں میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کرسکتے ہیں۔

ملاقات میں ڈیجیٹل معیشت، فن ٹیک، انفراسٹرکچر، لاجسٹکس، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور خدمات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے عوامی روابط اور باہمی مفاد کے اقتصادی مواقع کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سنگاپور رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جو دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی اور شراکت داری کا اہم سنگِ میل ہے۔

ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر مسلسل رابطوں اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button