فیشن
Trending

لفظوں سے دلوں پر راج کرنے والے جون ایلیا کی 24ویں برسی، باغیانہ شاعری کا سحر آج بھی برقرار

 

کراچی: اردو ادب کے منفرد اور بے باک شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ اپنی باغیانہ سوچ، منفرد طرزِ اظہار اور گہری فکری شاعری کے باعث جون ایلیا نے ادبی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

جون ایلیا کی شاعری محبت، اداسی، تنہائی، ہجر اور زندگی کے تلخ تجربات کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کا بے باک انداز اور روایتی شعری اسلوب سے ہٹ کر اظہار انہیں دوسرے شعرا سے ممتاز بناتا ہے۔

جون ایلیا کو دنیا سے رخصت ہوئے برسوں گزر گئے، تاہم ان کی شاعری کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔ آج بھی نوجوان نسل ان کے اشعار شوق سے پڑھتی اور سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہے۔

اردو ادب میں جون ایلیا کا نام ایک ایسے شاعر کے طور پر زندہ ہے جن کے الفاظ اور خیالات نے نسلوں کو متاثر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button