پاکستان
Trending

تربیلا ڈیم کے ٹی فائیو منصوبے کی ٹنل میں پانی بھر گیا، کھدائی کے دوران چٹان گرنے سے حادثہ، تمام کارکنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

 

اسلام آباد:تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کی کنکٹنگ ٹنل میں کھدائی کے دوران چٹان کا کمزور حصہ گرنے سے پانی داخل ہوگیا، جس کے باعث ٹنل اور پاور ہاؤس متاثر ہوئے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق حادثہ کنکٹنگ ٹنل کے سیکنڈ بنچ کی کھدائی کے دوران پیش آیا۔ چٹان کا حصہ گرنے سے پانی ان ٹیک پٹ کے راستے ٹنل اور پاور ہاؤس میں داخل ہوا۔

واقعے کے فوری بعد امدادی اور حفاظتی اقدامات کیے گئے اور تمام ورکرز کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ان ٹیک پٹ سے پانی مکمل طور پر نکال دیا گیا ہے اور تمام کارکن محفوظ ہیں۔

واقعے کے بعد متاثرہ مقام اور تنصیبات کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button