انطالیہ: وزیراعظم شہباز شریف کی کوپ 31 کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ سطحی وفود کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے غیر رسمی ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام اور علاقائی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقاتیں کیں، جبکہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کی فلسطینی ہم منصب سے ملاقات میں فلسطین کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی کاز کی حمایت کا اعادہ کیا۔
مختلف رہنماؤں سے ملاقاتوں میں خطے کو درپیش چیلنجز، امن کے قیام، استحکام اور مشترکہ سفارتی کوششوں کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔




