پاکستان
Trending

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’بیور سپر مون‘ کا دلفریب منظر

 

لاہور/کراچی: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں آج سال 2026 کے دوسرے سپر مون کا نظارہ کیا جا رہا ہے، جہاں معمول سے زیادہ روشن اور بڑا چاند آسمان کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے۔

پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چاند اپنے ماہانہ مدار میں زمین کے کم ترین فاصلے پر پہنچ چکا ہے، جس کے باعث یہ عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ واضح اور چمکدار دکھائی دے رہا ہے۔ نومبر میں طلوع ہونے والے اس مکمل چاند کو روایتی طور پر ’بیور مون‘ کا نام دیا جاتا ہے۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق جب پورا چاند زمین کے قریب ترین مقام سے گزرتا ہے تو سپر مون وجود میں آتا ہے۔ اس عمل کے دوران چاند کی ظاہری جسامت میں تقریباً 14 فیصد جبکہ اس کی روشنی میں 30 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

کراچی اور لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں کے علاوہ امریکا اور یورپ میں بھی شہری اس منفرد فلکیاتی مظہر کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ قبل ازیں 2026 کا پہلا سپر مون جنوری میں دیکھا گیا تھا، جبکہ رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون 23 اور 24 دسمبر کو آسمان پر جلوہ گر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button