ٹیکنالوجی
Trending

کراچی میں کثیر المنزلہ عمارت کا حصہ منہدم، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

 

کراچی: شہر کے علاقے ایڈمن سوسائٹی میں بلوچ کالونی بلاک 4 کے قریب زیرِ تعمیر کثیر المنزلہ عمارت کا حصہ گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا اور مزدور موجود تھے۔ امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے ایک شخص کی لاش اور 4 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔

عمارت کا ملبہ نیچے کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر بھی جا گرا، جس سے متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے مزید افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ بھاری ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button