پاکستان
Trending

پاکستانی خلائی تربیت کو عالمی شناخت دلانے کی تیاری، چین مزید ممالک کو خلائی مشنز میں شامل کرے گا

 

بیجنگ: خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کے تربیتی تجربے کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، پاکستانی خلانوردوں کے لیے تیار کردہ نصابی مواد دوسرے ممالک کے خلانوردوں کی تربیت میں بھی استعمال ہوگا، جبکہ چین مستقبل میں مزید غیر ملکی خلانوردوں کو اپنے خلائی مشنز کا حصہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

چینی سرکاری اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ کے مطابق چین مستقبل میں غیر ملکی خلانوردوں کے ساتھ مزید مشترکہ خلائی مشنز انجام دینا چاہتا ہے۔ اس مقصد کے لیے پاکستانی خلانوردوں کی تربیت کے دوران تیار کیا گیا نصابی مواد دوسرے ممالک کے خلانوردوں کی تربیت کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق چین خلائی تحقیق کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینے اور مختلف ممالک کے ساتھ سائنسی شراکت داری بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ پاکستانی خلانوردوں کے لیے تیار کردہ تربیتی نصاب کو دوسرے ممالک تک پہنچانا بھی اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے۔

چینی سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ کے مطابق چین کے تازہ خلائی مشن میں مشترکہ سائنسی تجربات کے علاوہ تجرباتی نمونوں اور یونٹس کی تنصیب بھی شامل ہوگی۔ مشن کے دوران تقریباً 90 سائنسی تجربات اور تحقیقی منصوبے انجام دیے جائیں گے۔

ان تحقیقی منصوبوں میں خلائی حیاتیات، خلائی مواد، مائیکرو گریویٹی یعنی انتہائی کم کششِ ثقل میں مادّوں کے رویوں کا مطالعہ، بنیادی طبیعیات، خلائی طب اور جدید خلائی ٹیکنالوجیز سے متعلق تحقیقات شامل ہیں۔

چین کی اس پیش رفت سے خلائی تحقیق میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون، سائنسی معلومات کے تبادلے اور خلانوردوں کی تربیت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button