پاکستان
Trending

شہریوں کو نادرا مراکز پر انتظار کی مشکلات سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کریں گے، محسن نقوی کا لاہور میں میگا سنٹر کا دورہ

 

لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور کے نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وفاقی وزیرداخلہ نے نادرا سنٹر میں موجود شہریوں سے براہ راست گفتگو کی اور شناختی کارڈز سمیت دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے انتظار کے دورانیے، عملے کے رویے اور خدمات کے معیار کے بارے میں استفسار کیا۔

محسن نقوی نے شہریوں کے مسائل اور شکایات توجہ سے سنیں اور ٹوکن حاصل کرنے کے بعد طویل انتظار کی پریشانی ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے سنٹر میں شہریوں کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نادرا افسران اور عملے کو شاباش دی۔

انہوں نے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور شناختی دستاویزات کے حصول کے عمل کو آسان بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button