پاکستان
Trending

سیاسی استحکام ہوگا تو ترقی کا سفر جاری رہے گا، بلاول بھٹو زرداری

 

رحیم یار خان:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں اور حکومتیں گرانے کی کوششوں سے گریز کریں۔

رحیم یار خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب ہم ایک ہوں گے تو کوئی ہماری حکومت نہیں گرا سکتا، ہم ایک دوسرے کی حکومتیں گرانے کی سازش نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی کی حکومتیں ایک سال بعد ہی ختم کردی جاتی تھیں، جبکہ مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے پر سرکاری پالیسیاں تبدیل کردی جاتی تھیں۔ میاں صاحب کو ہٹایا جاتا تو پیپلزپارٹی حکومت میں آجاتی تھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ماضی کی سیاسی کشمکش کے باعث ہم میاں صاحب کے منصوبوں اور پالیسیوں پر توجہ نہیں دے سکے۔ اب نئی حکومتوں کے قیام پر ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی کھینچا تانی جاری رہی تو ترقیاتی منصوبے رک جائیں گے اور نقصان عوام کو ہوگا۔ ایک دوسرے کی حکومتیں گرانے کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button