پاکستان

محرم الحرام: پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی! 9 اور 10 محرم کے لیے دفعہ 144 نافذ

پنجاب بھر میں سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں مزید اضافہ نہیں ہوگا، متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر موادکی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

دفعہ 144 کے تحت عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد ہوگی، کسی بھی طریقے سے فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں، کچرا جمع کرنے اور مورچوں کی تعمیر پر ممانعت ہوگی۔ چھتوں یا دکانوں کے سامنے والے حصے پر بطور تماشائی موجودگی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبے میں 9 اور 10 محرم الحرام کے روز ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ڈبل سواری پر عائد پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دیگر تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button