پاکستان

باجوڑ میں دہشت گردی کا المناک واقعہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 5 اہلکار شہید، 16 زخمی — حکومت کا شدید ردعمل

صدیق آباد:خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل، تحصیلدار عبدالوکیل، کانسٹیبل زاہد، راہگیر فضل منان اور ایک اور شخص جاں بحق ہو گئے جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ تحصیل خار کے ناؤگئی روڈ پر ہوا، جس میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور علاقے میں سیکیورٹی کو بڑھا دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن حکومت انہیں کسی بھی صورت نہیں بخشے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button