اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے خلاف جاری جنگ میں عالمی اداروں، بالخصوص بل گیٹس فاؤنڈیشن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حمایت قابل ستائش ہے۔ انسداد پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیراعظم نے عالمی شراکت داروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مدد سے ہم ان علاقوں تک بھی پہنچ سکے جہاں ماضی میں رسائی مشکل تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ پاکستان ایک متحد حکمت عملی کے ساتھ پولیو کو ہمیشہ کے لیے ختم کرے۔
0 42 Less than a minute




