اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عاشورہ کے جلوسوں پر کرفیو لگا کر اور عزاداری کو جرم بنا کر مودی سرکار نے کربلا کی یاد کو دبا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی انسانی حق ہے لیکن بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو ان کا حق چھین لیا ہے۔ مشعال ملک نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھائیں۔




