اسلام آباد :قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر معطلی کے بعد بحال ہونے والے اراکین کو معطلی کے دوران روکی گئی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 13 مئی 2024 کو معطل کیے گئے 77 اراکین میں سے 22 قومی اسمبلی کے تھے جن میں 19 خواتین اور 3 اقلیتوں کے نمائندے شامل ہیں۔
ان میں سے 19 اراکین کی بحالی ہو چکی ہے جبکہ تین نشستوں پر بحالی کا نوٹیفکیشن جاری ہونا باقی ہے۔ بحال ہونے والے اراکین کو معطلی کی مدت یعنی 13 مئی سے عدالتی فیصلے تک بنیادی تنخواہ دی جائے گی، تاہم ٹی اے، ڈی اے اور دیگر الاؤنسز نہیں دیے جائیں گے۔




