کراچی: لیاری بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت کے گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد27 ہو گئی ہے۔ مزید دو لاشیں نکالی گئیں جبکہ 3 ماہ کی بچی سمیت 8 افراد زخمی حالت میں نکالے گئے۔
ریسکیو ٹیمیں جدید آلات کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کی ہے اور قریبی عمارتوں کو خالی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
مقامی لوگ اور ریسکیو اہلکار مسلسل امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ علاقے میں رنج و الم کی فضا قائم ہے




