اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کی پیش رفت کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس گوشواروں کو ڈیجیٹل اور آسان بنانے کے ساتھ انہیں اردو زبان میں بھی جاری کیا جائے تاکہ عام آدمی آسانی سے استفادہ کر سکے۔ ہیلپ لائن قائم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی تاکہ ٹیکس گوشوارے بھرنے میں مدد فراہم کی جائے۔ ڈیجیٹل انوائسنگ کے نظام کو بھی اردو میں متعارف کرایا جائے گا تاکہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ایف بی آر کی اصلاحات کی شفافیت اور سہولت پر زور دیا۔
0 12 Less than a minute




