لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ زیر غور ہے۔ پاکستان اور بھارت کو ایک ہی پول میں رکھا گیا ہے، مگر موجودہ سیاسی صورتحال اور بھارتی میڈیا کے منفی رویے کے باعث کھلاڑیوں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔




