بین الاقوامی

لاس اینجلس میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکہ ، 3 اہلکار ہلاک

 

لاس اینجلس : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکے سے کم از کم تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے تربیتی مرکز میں اس وقت ہوا جب بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم دھماکا خیز مواد کو منتقل کر رہی تھی۔ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:30 بجے سے کچھ پہلے پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے تمام افراد قانون نافذ کرنے والے ادارے سے تعلق رکھتے تھے۔ دھماکے کی نوعیت اور اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اٹارنی جنرل پام بونڈی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ ایک اندوہناک واقعہ ہے، تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ہر ممکن پہلو سے تحقیقات کر رہی ہیں۔”

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں الرٹ کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال دہشت گردی کا کوئی پہلو سامنے نہیں آیا، تاہم کوئی امکان رد نہیں کیا جا رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button