بین الاقوامیپاکستان

کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، ٹرمپ نے باراک اوباما کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شہ سرخیوں میں رہنے کے ہنر سے خوب واقف ہیں۔ اس بار، ریپبلکن نے باراک اوبامہ کی اے آئی کے استعمال سے ویڈیو تیار کی ہے۔ جسے بعد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا۔
اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو میں اوباما کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں گرفتار کرتے ہوئے دکھایا ہے۔ ویڈیو کا آغاز اوباما کے ان الفاظ سے ہوتا ہے کہ ‘خاص طور پر صدر قانون سے بالاتر ہے’۔ اس کے بعد سابق صدر جو بائیڈن سمیت متعدد امریکی سیاستدانوں کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ ‘کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔’
بعد میں جعلی ویڈیو میں، ٹرمپ اور اوباما کو وائٹ ہاؤس میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جب ایف بی آئی کے دو افسران باراک اوبامہ کو گرفتار کرتے نظر آتے ہیں۔ ٹرمپ کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اوبامہ کو عہدے داروں کی طرف سے گرفتار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کا اختتام باراک اوباما کے نارنجی رنگ کے لباس میں جیل کی کوٹھری میں بیٹھے ہوئے ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button