کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 36 ڈالر فی اونس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد قیمت 3387 ڈالر ہو گئی۔ اس اضافے کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑا، جہاں فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے پر جا پہنچا۔ دس گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے ریکارڈ کی گئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر سونا خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں، جس سے طلب بڑھ رہی ہے اور قیمتیں بلند ہو رہی ہیں۔




