پاکستان

حج 2026 کے لیے رجسٹرڈ عازمین سے درخواستیں اور پہلی قسط کی وصولی شروع

وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے رجسٹرڈ عازمین سے درخواستیں اور پہلی قسط کی وصولی کا عمل 4 اگست سے شروع کر دیا ہے، جو 9 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔
ترجمان وزارت کے مطابق رجسٹرڈ عازمین نامزد 14 بینکوں کی شاخوں میں جا کر درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جب کہ سہولت کے پیش نظر آن لائن پورٹل کے ذریعے بھی گھر بیٹھے درخواست دی جا سکتی ہے۔

نئے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن کا امکان
ترجمان کے مطابق، اگر حج کی نشستیں دستیاب رہتی ہیں تو 11 سے 16 اگست کے دوران نئے امیدواروں کو درخواستیں جمع کرانے کا موقع دیا جائے گا۔ جیسے ہی تمام نشستیں پُر ہو گئیں، حج واجبات کی وصولی کا عمل روک دیا جائے گا۔

حج پیکج اور واجبات کی تفصیلات
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے لیے پیکج ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے کے درمیان ہو گا۔ دوسری قسط یکم نومبر 2025 سے وصول کی جائے گی۔

وزارت نے 14 نامزد بینکوں کی شاخوں کو حج درخواستوں کی وصولی کے لیے مختص کیا ہے، جن میں سرکاری و نجی بینک شامل ہیں۔ مزید سہولت کے لیے آن لائن پورٹل بھی فعال کر دیا گیا ہے تاکہ عازمین گھر بیٹھے رجسٹریشن، ادائیگی اور تفصیلات مکمل کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button