کراچی: عالمی ریٹنگ ایجنسی ‘فچ’ نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ملکی ریٹنگ کو ‘B-‘ پر برقرار رکھا ہے۔ ادارے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معاشی مستقبل کا منظرنامہ (Outlook) اب مستحکم ہے۔
آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا قوی امکان ہے، جس سے معاشی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔ آئندہ مالی سال میں ملکی جی ڈی پی 3.1 فیصد رہنے کی توقع ہے، جبکہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 7.9 فیصد تک آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.1 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، تاہم پاکستان کو 12.8 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کا سامنا رہے گا۔فچ نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کو توانائی کی قیمتوں اور سپلائی میں خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔




