بین الاقوامی
Trending

ناکہ بندی شروع”: صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر آہنی گرفت کا اعلان

 

واشنگٹن  : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے توازن کو ہلا کر رکھ دینے والا اعلان کرتے ہوئے ایرانی بندرگاہوں کی مکمل ناکہ بندی کر دی ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے سے نافذ ہونے والے اس حکم کے تحت آبنائے ہرمز، خلیج عرب اور خلیج عمان میں ایرانی جہازوں کی آمد و رفت پر آہنی پہرہ بٹھا دیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک طوفانی بیان میں ایرانی دفاعی نظام کی تباہی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا امریکی فورسز نے ایران کے 158 بحری جہاز تباہ کر دیے ہیں، جس کے بعد ایرانی بحریہ اب صرف سمندر کی تہہ میں باقی رہ گئی ہے۔
ایران کی تیز رفتار کشتیوں کو مسترد کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ان چھوٹی کشتیوں کو ہم خطرہ نہیں سمجھتے، ایران کے پاس اب صرف یہی باقی بچی ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی پورٹس میں داخل ہونے اور نکلنے والے تمام تجارتی و فوجی جہازوں کی ناکہ بندی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کی میزبانی میں امن مذاکرات کی کوششیں جاری تھیں، تاہم صدر ٹرمپ کے اس جارحانہ اقدام نے خطے میں ایک نئی عسکری صورتحال پیدا کر دی ہے۔
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی بحری تجارت میں شدید تعطل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر کے اس بیان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایران پر "زیادہ سے زیادہ دباؤ” کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button