پاکستان
Trending

"ایران اور امریکہ کو 47 سال بعد ہم نے آمنے سامنے بٹھایا، یہ پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے”: وزیراعظم شہباز شریف

 

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے "اسلام آباد پیس ٹاک” کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا درخشاں باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے دنیا کی امیدوں کا مرکز بن چکا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی حالیہ پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم نے اسے ایک تاریخی واقعہ قرار دیا۔
وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ پاکستان کی خصوصی درخواست پر ایران اور امریکہ کے وفود اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے جمع ہوئے، جس کا سہرا پاکستان کی موجودہ قیادت اور سفارتی ٹیم کے سر جاتا ہے۔ شہباز شریف نے اس اہم پیشرفت کی تصدیق کی کہ مذاکرات کے نتیجے میں دونوں ممالک دو ہفتے کے سیز فائر پر آمادہ ہو گئے ہیں، جو کہ ایک پائیدار امن کی جانب پہلا قدم ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں سے پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عالمی تنازعات کے حل میں کلیدی کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کی ان کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ نہ صرف ان دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے پُرامید انداز میں کہا کہ یہ عارضی جنگ بندی مستقبل میں ایک بڑے اور مستقل امن معاہدے کا راستہ ہموار کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button