نئی دہلی: امریکا کے ساتھ بگڑتے تعلقات کے تناظر میں بھارت نے ایک غیر معمولی سفارتی قدم اٹھایا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سات سال بعد پہلی بار چین کا دورہ کریں گے
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 31 اگست سے چین کے شہر تیانجن میں شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ جائیں گے۔ اگرچہ بھارتی وزارت خارجہ نے اس پر باضابطہ تبصرہ نہیں کیا، لیکن یہ دورہ چین اور بھارت کے تعلقات میں جمی ہوئی برف پگھلنے کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن اور نئی دہلی کے باہمی تعلقات میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ نریندر مودی برسوں بعد پہلی بار چین کا دورہ کرنے جا رہے ہیں، جو ان کا 2018 میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اجلاس کے بعد پہلا دورہ ہوگا۔ یاد رہے کہ 2020 میں ہمالیہ کے سرحدی علاقوں میں چین اور بھارت کی افواج کے درمیان جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہو چکے ہیں۔
ادھر ٹرمپ ایک بار پھر BRICS ممالک جن میں بھارت بھی شامل ہے پر اضافی 10 فیصد ٹیرف کی دھمکی دے چکے ہیں
0 19 1 minute read




