بین الاقوامی

پیوٹن سے امریکی ایلچی کی اہم ملاقات، امن یا پابندیوں کا دوٹوک پیغام

روس اور امریکا کے درمیان یوکرین جنگ کے تناظر میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ امریکی ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے بدھ کے روز کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے اہم ملاقات کی، جو امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی امن یا نئی پابندیوں کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے صرف دو روز قبل ہوئی۔

یہ ملاقات 3 سال سے زائد عرصے سے جاری یوکرین جنگ کے تناظر میں کی جا رہی ہے۔ امریکی انتظامیہ وٹ کوف کے دورے کو امن کے آخری موقع کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ جس کا مقصد ماسکو کو سفارتی حل کی جانب مائل کرنا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ اگر امن کی سمت میں پیش رفت نہ ہوئی تو روس سے تجارت کرنے والے ممالک خصوصاً بھارت اور چین کو نئی اقتصادی پابندیوں اور محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بھارت روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے اور اس وقت شدید امریکی دباؤ میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button