پاکستان
Trending

یومِ آزادی پر اقلیتوں کا پیغام: اتحاد، امن اور محبت کا پرچم بلند

 

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ملک کی اقلیتوں نے امن اور اتحاد کا مضبوط پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمارے تہوار، رسم و رواج اور عبادات کے انداز مختلف ہیں، لیکن پاکستان کے لیے ہماری دعائیں اور محبت ایک ہیں۔

اقلیتوں نے کہا کہ یومِ آزادی قربانی، اتحاد، عزم اور حوصلے کی داستان ہے، جو ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں سے حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی تعمیر میں اقلیتوں کے کردار کو قابلِ فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ ملک سب کا ہے۔

اقلیتوں کا کہنا تھا، "ہم سب اس قومی پرچم کے نیچے متحد ہیں، ہر رنجش کو بھلا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہمارا مشترکہ نصب العین ہے۔” انہوں نے پاکستان کی سلامتی کے لیے اپنی دعاؤں کا بھی اظہار کیا۔

یومِ آزادی کے موقع پر اقلیتوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان ان سب کا مشترکہ گھر ہے، اور سب کو مل کر اسے محفوظ اور خوشحال بنانا ہے۔ آخر میں انہوں نے پرجوش انداز میں نعرہ لگایا: "پاکستان زندہ باد!”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button