بین الاقوامی
Trending

افغان سرزمین دہشت گردوں کی آماجگاہ: طالبان کی ہٹ دھرمی نے افغانستان کو عالمی تنہائی کی دلدل میں دھکیل دیا

 

کابل : افغان جریدے "ہشت صبح” نے طالبان رجیم کی دہشت گرد گروہوں کے لیے مسلسل سہولت کاری کو ان کی عالمی ناکامی کا سب سے بڑا سبب قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، افغان طالبان کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی سرپرستی نے نہ صرف خطے کا امن تباہ کیا بلکہ افغانستان کی عسکری اور سفارتی ساکھ کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے ناقابلِ تردید شواہد کے بعد اب عالمی برادری بھی افغان سرزمین پر دہشت گرد پناہ گاہوں کی موجودگی کا اعتراف کر چکی ہے۔ رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ایٹمی طاقت پاکستان کے ساتھ براہِ راست عسکری ٹکراؤ طالبان کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا، جس کی قیمت انہیں اپنے اقتدار کی صورت میں چکانی پڑ سکتی ہے۔
سرحد پار دہشت گردی کے نتیجے میں سرحدی بندشوں نے افغان عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے، جہاں ادویات اور اشیاءِ خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہو چکی ہیں۔
جریدے نے لکھا ہے کہ افغانستان سے ہونے والے بزدلانہ حملے اب طالبان رجیم کی عالمی پہچان بن چکے ہیں۔ اب نہ صرف دنیا بلکہ خود افغان عوام اور مقامی میڈیا بھی اپنی قیادت کی اس مجرمانہ خاموشی اور سہولت کاری کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق جب تک طالبان دہشت گردوں کی پشت پناہی نہیں چھوڑتے، افغانستان عالمی برادری میں ایک اچھوت ریاست ہی رہے گا۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ طالبان کے دورِ اقتدار میں افغانستان کی سفارتی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سرحد پار دہشت گردی کا فروغ اب پاکستان سمیت پورے خطے کی سلامتی کے لیے ایک ایسا سنگین چیلنج بن چکا ہے جس کا حل نکالنا اب عالمی ضرورت بن چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button