ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا نیا فیچر: کال نہ اٹھانے پر فوری وائس میل بھیجنے کی سہولت

کیلیفورنیا:انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا اور مفید فیچر "وائس میل” متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے، جس کے ذریعے صارفین کسی کال کا جواب نہ ملنے پر فوری طور پر صوتی پیغام (وائس میسج) بھیج سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا اِنفو کی تازہ رپورٹ کے مطابق، جب کوئی صارف کسی کو واٹس ایپ پر کال کرے گا اور کال ریسیو نہ کی جائے، تو اسکرین پر اب صرف "کال دوبارہ کریں” اور "منسوخ کریں” کے بٹن نہیں ہوں گے، بلکہ ایک نیا بٹن "وائس میسج ریکارڈ کریں” بھی سامنے آئے گا۔ یہ آپشن چیٹ ونڈو میں بھی دستیاب ہوگا۔

اگرچہ صارفین پہلے سے ہی چیٹ میں موجود مائیک بٹن کے ذریعے وائس نوٹ بھیج سکتے ہیں، لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئے شارٹ کٹ سے کال کا جواب نہ دینے والے کو فوری آڈیو پیغام بھیجنا مزید تیز اور آسان ہو جائے گا۔

یہ نیا فیچر فی الحال کچھ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔ تاہم، ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ سہولت تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگی۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر رابطوں میں روانی لانے اور کمیونیکیشن کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button