لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج شام لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں سے ان کا چار روزہ دورہ شروع ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کی قیادت کو لاہور طلب کر رکھا ہے تاکہ صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
دورے کے دوران وہ چنیوٹ، مظفرگڑھ اور ملتان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے، جہاں متاثرین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے جائیں گے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔




