پاکستان
Trending

سیلابی صورتحال میں شدت، جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

دریائے ستلج اور راوی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، متعدد دیہات زیرِ آب

 

 

لاہور :جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلابی صورتحال نے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں آس پاس کے علاقوں کو خالی کروایا جا رہا ہے۔

ادھر ساہیوال میں دریائے راوی کی طغیانی نے 49 دیہات کو متاثر کیا ہے۔ انسانی جانوں اور مال کے تحفظ کے لیے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر 30 ریلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں، جہاں متاثرہ افراد کو خوراک، طبی امداد اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

خانیوال میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب نے پل رانگو بند کو نقصان پہنچایا تھا، تاہم فوری مرمت کے بعد پل کو بحال کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور سیلاب کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button