پاکستان
Trending

سیلابی ریلا گزر گیا، پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی اور متاثرین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی

 

پنجاب: صوبے کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث اب تک تقریباً 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ دریائے راوی کے سیلاب سے 1482 موضع جات شدید نقصان اٹھا چکے ہیں، جن میں رہائشی، زرعی زمینیں اور بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، جواد حیدر شاہ نے کہا ہے کہ متاثرین کی بحالی اور ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تمام متعلقہ ادارے اور محکمے اس مقصد کے لیے متحرک ہیں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور امدادی ٹیموں کے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا عمل موثر اور تیز ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button