پاکستان
Trending

مریم نواز کی ہدایت پر شجاع آباد بند کی مرمت کا عمل شروع، متاثرین کو ٹینٹ فراہم کرنے کا آپریشن جاری

 

شجاع آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت کے تحت شجاع آباد بند کی مرمت اور مضبوطی کے لیے مشینری پہنچ گئی ہے اور کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیر نگرانی بند کی مرمت کا کام جاری ہے، جس کا مقصد سیلابی پانی کی روک تھام اور علاقے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ آبادی کو ٹینٹ مہیا کرنے کے لیے بھی آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو عارضی پناہ گاہ فراہم کی جا سکے۔

مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ متاثرین کو فوری مدد پہنچائی جا سکے اور بند کی مرمت جلد مکمل کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button