بین الاقوامی
Trending

جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے تعلقات کی نئی تصدیق، ملاقات کی بھی توقع

 

عالمی میڈیا کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور مشہور پاپ گلوکارہ کیٹی پیری کے درمیان تعلقات اب بھی قائم ہیں۔ امریکی میگزین Us Weekly کے مطابق جولائی کے آخر میں دونوں نے ایک ساتھ ڈنر کیا تھا اور تب سے رابطہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے ابھی اس رشتے کو سنجیدہ نہیں بنایا، کیونکہ کیٹی پیری اپنی ’لائف ٹائمز‘ ٹور میں مصروف ہیں اور ٹروڈو کے بھی کئی پروگرام ہیں۔ تاہم، اگلے چند ہفتوں میں دونوں کی ملاقات متوقع ہے، جس کی منصوبہ بندی ٹروڈو نے خود کی ہے تاکہ کیٹی کو ٹور سے وقفہ ملنے کے بعد ملاقات ہو سکے۔

یاد رہے کہ جولائی میں مونٹریال کے ماؤنٹ رائل پارک میں دونوں کو ساتھ واک کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور رات کو ایک ریسٹورنٹ میں ڈنر بھی کیا تھا، جہاں ان کی تصاویر وائرل ہو گئی تھیں۔ ریسٹورنٹ عملے نے بتایا کہ دورانِ ڈنر کوئی واضح رومانوی اظہار نہیں دیکھا گیا، لیکن دونوں خوشگوار موڈ میں تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button