پاکستان
Trending

پنجاب میں اسٹامپ پیپر خریدنے کا نیا طریقہ کار، موبائل سم کی رجسٹریشن شرط بن گئی

لاہور: پنجاب بورڈ آف ریونیو نے اسٹامپ پیپر کی خریداری کے طریقہ کار میں اصلاحات کرتے ہوئے خریدار کے موبائل نمبر کی رجسٹریشن اس کے شناختی کارڈ کے ساتھ لازمی قرار دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد جعلی اسٹامپ پیپر کی فروخت روکنا اور قانونی دستاویزات کی شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

بورڈ نے کہا ہے کہ نئے نظام کے تحت ہر اسٹامپ پیپر خریدار کا موبائل نمبر اس کے نام پر رجسٹر ہونا چاہیے تاکہ خریداری کا مکمل ریکارڈ موجود رہے اور کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

بورڈ آف ریونیو کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موبائل سم کی رجسٹریشن جلد مکمل کریں تاکہ اسٹامپ پیپر خریدنے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button