پاکستان
Trending

ایس ایم تنویر کا صنعتی ترقی، تعلیم اور معیشت پر دوٹوک مؤقف

 

فیصل آباد: یو بی جی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معیشت اس وقت چیلنجز کا شکار ہے، لیکن اگر درست سمت میں اقدامات کیے جائیں تو پاکستان ایشیائی ٹائیگر بن سکتا ہے۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم کا فوکس واضح ہے کہ معیشت کو کیسے بہتر بنانا ہے۔ ہم بطور بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسے ہر سطح پر سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں 5 ہزار سے زائد اسکول اور ایک بڑا اسپتال لاکھوں افراد کو سہولیات دے رہے ہیں، تاہم اصل سوال یہ ہے کہ کیا یہ ادارے عالمی معیار پر پورے اترتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ دنیا اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دور میں داخل ہو چکی ہے اور ہمیں بھی تعلیمی نظام کو اسی سمت میں تیار کرنا ہو گا۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ پاکستان کو سالانہ 40 ملین ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے اور بیروزگاری کی شرح 22 فیصد سے بھی تجاوز کر کے 40 فیصد تک جا پہنچی ہے۔انہوں نے فیصل آباد کی حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم نے پاکستان کے صنعتی دل مانچسٹر کو بحران کی آگ میں جھونک دیا ہے۔

ایس ایم تنویر نے شکایت کی کہ اب تک بجلی کی قیمت 9 سینٹ تک نہیں لائی گئی جیسا کہ مطالبہ کیا گیا تھا، اور مانیٹری پالیسی میں سود کی شرح بھی 6 سے 9 فیصد ہونی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 80 ٹریلین روپے مقامی سطح پر کمائے، مگر اس پر 11 فیصد سود دیا جا رہا ہے، جو ملکی معیشت پر بوجھ ہے۔
ایس ایم تنویر نے ہارون اختر خان کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم کی ہدایت پر صنعتی پالیسی کی تشکیل میں مصروف ہیں، جو معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اختتام پر انہوں نے کہا کہ جب تک ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں، بجلی کی قیمتیں کم ہونے کا امکان نہیں۔ انہوں نے ملک کی بہتری کے لیے دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button