پاکستان

پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز , "ویمن لیڈر ان سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک” کی چیئرپرسن شپ حاصل

 

لاہور/برلن :پاکستان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ جرمنی میں منعقدہ "ویمن لیڈر ان سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک” (Women Leaders in Social Protection Network) کے افتتاحی اجلاس کے دوران پاکستان کو چیئرپرسن کی اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

اس بین الاقوامی نیٹ ورک کی چیئر شپ کے لیے کمبوڈیا، تنزانیا اور ملاوی جیسے ممالک بھی مضبوط امیدوار تھے، تاہم پاکستان کی نمائندہ اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی وائس چیئرپرسن جہان آراء منظور وٹو متفقہ طور پر چیئرپرسن منتخب کر لی گئیں۔

منتخب ہونے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جہان آراء منظور وٹو نے کہا:

"یہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے کہ ہمیں اس اہم عالمی نیٹ ورک کی قیادت کا موقع ملا ہے۔ خواتین کے سماجی تحفظ، پالیسی سازی، تجربات کے تبادلے اور بین الاقوامی تعاون کے لیے یہ نیٹ ورک ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔”

انہوں نے مزید کہامیں اس عزم کا اعادہ کرتی ہوں کہ اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی، دیانتداری اور لگن سے ادا کروں گی۔ نہ صرف پاکستان بلکہ تمام رکن ممالک میں خواتین کی فلاح و بہبود، مساوی مواقع، اور بااختیاری کے لیے مؤثر اقدامات کو فروغ دیا جائے گا۔”

یہ پیش رفت پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی اور سماجی کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جو عالمی سطح پر

ملک کی مثبت پہچان کو مزید مستحکم کرے گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button