پاکستان
Trending

شہداء کا خون قومی سلامتی کی بنیاد ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جنوبی وزیرستان کا دورہ اور آپریشنل بریفنگ

 

راولپنڈی :چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کی تازہ صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور وطنِ عزیز کی خاطر جان قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری قومی سلامتی کی بنیاد ہیں اور ان کی بدولت ہی ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز نے آرمی چیف کو مغربی سرحد (Border Management) پر سکیورٹی کے انتظامات اور دہشت گردی کے خلاف جاری حالیہ کارروائیوں پر بریفنگ دی۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سرحدوں پر متعین افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے ان کے عزم کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button