بین الاقوامی
Trending

پاک افغان سرحد بند: افغان کسان برباد، ٹماٹر کی قیمتیں کریش

 

کابل: پاک افغان تجارتی راستوں کی بندش اور طالبان رجیم کی انتہاپسندانہ پالیسیوں نے افغان کسانوں کو دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ پاکستان جانے والی ٹماٹر، پیاز اور تازہ پھلوں کی کھیپیں سرحد پر رکنے سے منڈیوں میں قیمتیں بری طرح گر چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں متاثرہ افغان کاشتکار نے روتے ہوئے صورتحال کو بے نقاب کیا۔اس کا کہنا تھا کہ پہلے ٹماٹر کی ایک من کی قیمت 12 ہزار افغانی تھی، جو اب مارکیٹ بند ہونے کے باعث گر کر صرف 500 افغانی رہ گئی ہے۔ ہماری کھڑی فصلیں برباد ہو گئیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، پاکستان کی شکل میں اپنی سب سے بڑی تجارتی مارکیٹ کھونے کے بعد افغان زراعت شدید ترین مالی کینسر کا شکار ہو چکی ہے، جس کا کوئی متبادل نظر نہیں آ رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button