اسلام آباد: پاکستان نے چار سال بعد عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت آئندہ چند ہفتوں میں بانڈ اجرا کے لیے عالمی مشیروں کی تقرری کا عمل شروع کرے گی۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت ڈالر بانڈ، یورو بانڈ اور سکوک سمیت مختلف مالیاتی آپشنز پر غور کر رہی ہے، جبکہ پہلی بار چینی کرنسی میں پانڈا بانڈ جاری کرنے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے تاکہ عالمی سرمایہ کاروں خصوصاً چین کی مارکیٹ تک براہِ راست رسائی حاصل ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ افراطِ زر میں نمایاں کمی، کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج ہیں، اور عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی علامت ہے۔




