نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر احمد عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
گفتگو میں صومالیہ اور یمن کی صورتحال سمیت دیگر علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال ہوا، اور خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔




