کھیل

ٹی 20 سیریز: بنگلہ دیش کی محنت رنگ لائی، پاکستان کو دوسری شکست

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 8 رنز سے شکست دے کر سیریز میں اپنی برتری دو میچوں سے کر دی۔ میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 133 رنز بنائے، جس کا پاکستان جواب نہ دے سکا اور 125 رنز پر آؤٹ ہو گیا۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 51 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، لیکن ٹیم مجموعی طور پر بنگلہ دیش کے مضبوط بولنگ حملوں کا مقابلہ نہ کر سکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ تنظیم حسن ثاقب اور مہدی حسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی بولنگ میں سلمان مرزا، احمد دانیال اور عباس آفریدی نے اچھی کارکردگی دکھائی اور دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہیم اشرف اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔

پہلے میچ میں بھی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، جس کے بعد بنگلہ دیش نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button