پاکستان
Trending

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے سفارتی دورے کے بعد مدینہ منورہ سے اسلام آباد واپسی

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو اور برسلز کے کامیاب سفارتی دوروں کے بعد مختصر قیام کے لیے مدینہ منورہ گئے اور وہاں روزۂ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ اس کے بعد وہ اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے ماسکو (17 تا 19 نومبر) اور برسلز (19 تا 21 نومبر) میں اہم دوطرفہ ملاقاتیں کیں اور بین الاقوامی تعاون، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے اور سفارتی سرگرمیوں میں پیش رفت کے طور پر اہمیت رکھتے ہیں۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button